ایران،11فروری(ایجنسی) ایران میں 1979ء کے انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر ملک گیر تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ ایرانی سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق تہران سمیت تمام بڑے شہروں میں اس سلسلے میں جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ مختلف علاقوں
میں امریکا اور اسرائیل مخالف بینرز پر نصب کیے گئے ہیں۔ گیارہ فروری 1979ء کو آیت اللہ روح اللہ خمینی نے عوامی حمایت سے امریکا نواز رضا شاہ پہلوی کی حکومت کا خاتمہ کر دیا تھا۔ پہلوی نے امریکا کی مدد سے ایران کے معروف وزیراعظم محمد مصدق کو ہٹا کر 1953ء میں اقتدار پر قبضہ کیا تھا۔